پرامپٹ لائبریری سرکاری ملازمین, ابتدائی, تمام محکمے, مسودہ نویسی
معلومات کے لیے دوسرے محکمے کو لکھیں
ایسی واضح ای میل یا خط تیار کریں جو بتائے کہ آپ کو دوسرے محکمے سے کیا چاہیے، کیوں چاہیے اور کب تک۔
آخری نظرثانی: . نظرثانی کنندہ: Muhammad Asadullah.
کچھ بھی ڈالنے سے پہلے: نام، شناختی کارڈ نمبر اور دیگر ذاتی تفصیلات کی جگہ فرضی الفاظ لکھیں اور خفیہ مواد کبھی استعمال نہ کریں۔ صرف وہی آلات استعمال کریں جن کی آپ کے محکمے نے اجازت دی ہو۔
یہ کب استعمال کریں
آپ کو کسی دوسرے محکمے یا دفتر سے معلومات، رائے یا تعاون درکار ہے۔ آپ ایسی مختصر اور واضح درخواست چاہتے ہیں جس پر پڑھنے والا آپ کو فون کر کے مطلب پوچھے بغیر عمل کر سکے۔
پرامپٹ
پاکستان کے ایک سرکاری دفتر کی طرف سے دوسرے دفتر کو معلومات یا تعاون کی درخواست کا [ای میل / سرکاری خط] تیار کریں۔
منجانب: [آپ کا دفتر اور عہدہ]
بنام: [دوسرا دفتر اور عہدہ]
موضوع: [مختصر موضوع]
ہمیں کیا چاہیے: [معلومات یا کارروائی، جتنا ممکن ہو واضح]
کیوں چاہیے: [مقصد، ایک یا دو جملوں میں]
کب تک: [تاریخ]
حوالہ، اگر کوئی ہو: [سابقہ خط، اجلاس یا فائل نمبر]
سوالات کے لیے رابطہ: [عہدہ، دفتر کا فون یا سرکاری ای میل]
[انگریزی / اردو] میں لکھیں۔ [150] الفاظ سے کم رکھیں۔ درخواست پہلے پیرے میں ہو۔ اگر ایک سے زیادہ چیزیں درکار ہیں تو نمبر وار لکھیں۔ آخری تاریخ واضح طور پر بتائیں۔ شائستہ اور سیدھا انداز رکھیں، غیر ضروری تکلف کے بغیر۔
اوپر درج کے علاوہ کوئی حوالہ، تاریخ، وجہ یا تفصیل اپنی طرف سے شامل نہ کریں۔ اگر کوئی ضروری بات موجود نہیں تو [CHECK] لکھیں۔
خالی جگہیں کیسے پُر کریں
- واضح لکھیں کہ کیا چاہیے۔ "[تاریخ] تک ہر ضلع میں پُر شدہ آسامیوں کی تعداد" کا جواب "عملے کی تفصیلات" سے بہتر ملتا ہے۔
- اصل وجہ بتائیں۔ مقصد سمجھ آئے تو دفاتر جلد جواب دیتے ہیں۔
- سوالات کے لیے سرکاری ای میل یا دفتر کا نمبر دیں، ذاتی نہیں۔
نتیجہ استعمال کرنے سے پہلے
- اگر سابقہ خط کا حوالہ دیا ہے تو اس کا نمبر اور تاریخ جانچیں۔
- یقینی بنائیں کہ آخری تاریخ دوسرے دفتر کو مناسب وقت دیتی ہے۔
- تصدیق کریں کہ درخواست آپ کے محکمے کے درست راستے سے جا رہی ہے۔
متعلقہ رہنمائی: مصنوعی ذہانت کی مدد سے خطوط اور نوٹس کا مسودہ۔