راستہ: مقامی حکومت میں مصنوعی ذہانت 4 میں سے ماڈیول 3
مقامی ڈیٹا، منصوبہ بندی اور رازداری
مقامی خدمات کی منصوبہ بندی کے لیے ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کا استعمال، یہ پرکھنا کہ ڈیٹا کافی اچھا ہے یا نہیں، اور شہریوں کی معلومات کو محفوظ رکھنا۔
آخری نظرثانی: . نظرثانی کنندہ: Muhammad Asadullah.
یہ اردو خلاصہ ہے۔ مکمل ماڈیول انگریزی میں دستیاب ہے۔
مصنوعی ذہانت کہاں مدد دیتی ہے: بکھرے ریکارڈ کو ایک جیسے جدول میں لانا، وارڈ اور مہینے کے حساب سے گنتی، رجحانات کو آسان الفاظ میں بیان کرنا اور منصوبہ بندی کے نوٹ کا پہلا مسودہ۔ کس علاقے کو کیا ملے، یہ فیصلہ افسران اور منتخب نمائندوں کا ہے، کسی ماڈل (Model) کا نہیں۔
کیا ڈیٹا کافی اچھا ہے: کیا یہ مکمل، تازہ اور یکساں ہے؟ کون غائب ہے؟ خواتین، بزرگ، معذور افراد اور کچی آبادیوں کے رہائشی اکثر کم گنے جاتے ہیں۔ کم شکایات کا مطلب اچھی خدمت بھی ہو سکتا ہے اور یہ بھی کہ لوگوں نے شکایت کرنا چھوڑ دیا ہے۔
اعداد کی جانچ: میزان خود ملائیں، کچھ قطاریں اصل رجسٹر سے ملائیں، آلے سے طریقہ دکھانے کو کہیں اور اکائیاں اور مدت تصدیق کریں۔
رازداری: صرف اتنا ڈیٹا استعمال کریں جتنا ضروری ہو، یعنی کم سے کم ڈیٹا کا اصول (Data minimisation)۔ نام، شناختی کارڈ نمبر اور پتے ہٹا دیں، لیکن یاد رکھیں کہ چھوٹے علاقوں میں دوبارہ شناخت (Re-identification) ممکن ہے۔ ذاتی ڈیٹا (Personal data) والے رجسٹر کسی عوامی آلے میں نہ ڈالیں۔
ریکارڈ رکھیں: لکھیں کہ کون سا ڈیٹا استعمال ہوا، کیسے صاف کیا گیا اور کیا ہٹایا گیا، تاکہ دوسرے آپ کا کام جانچ سکیں۔