راستہ: محصولات اور ٹیکس میں مصنوعی ذہانت 4 میں سے ماڈیول 4

محصولات کا ڈیٹا: معیار، رازداری اور محفوظ استعمال

خراب ڈیٹا مصنوعی ذہانت کی مدد سے کیے گئے فیصلوں کو کیوں خراب کرتا ہے، اور ٹیکس دہندگان کی معلومات کو راز میں اور محفوظ کیسے رکھا جائے۔

آخری نظرثانی: . نظرثانی کنندہ: Muhammad Asadullah.

یہ اردو خلاصہ ہے۔ مکمل ماڈیول انگریزی میں دستیاب ہے۔

یہ کیوں اہم ہے: ہر آلہ اُتنا ہی اچھا ہے جتنا اُس کا ڈیٹا (Data)۔ ٹیکس دہندگان اپنی معلومات قانون کے تحت دیتے ہیں اور اُن کا حق ہے کہ یہ محفوظ رہیں۔

ڈیٹا کے عام مسائل: ایک ہی ٹیکس دہندہ کے دو ریکارڈ، اردو اور انگریزی میں ناموں کے مختلف ہجے، خالی خانے جنہیں صفر سمجھ لیا جائے، ہزار اور مکمل روپوں کا ملاپ، پرانا ریکارڈ اور اسکین کی غلطیاں۔

بھروسے سے پہلے جانچ: میزان قابل اعتماد ماخذ سے ملائیں، کارروائی والے کیسز کا اصل دستاویزات سے موازنہ کریں، خالی خانوں اور غیر معمولی اعداد کی وجہ پوچھیں، اور ڈیٹا کا ماخذ اور تاریخ معلوم رکھیں۔

رازداری کا بنیادی اصول: کسی عوامی آلے میں ٹیکس دہندہ کی معلومات نہ ڈالیں: نام، ٹیکس نمبر، شناختی کارڈ نمبر، پتہ، گوشوارے کے اعداد یا آڈٹ نوٹس۔ ایک بار معلومات محکمے سے باہر گئیں تو واپس نہیں آتیں، یہ ڈیٹا کا اخراج (Data leakage) ہے۔ شک ہو تو آلے کو غیر منظور شدہ سمجھیں اور پوچھیں۔

گمنام بنانا مشکل ہے: صرف نام ہٹانا کافی نہیں۔ کاروبار کی قسم، علاقہ اور آمدنی مل کر ایک شخص کی نشاندہی کر سکتے ہیں، یعنی دوبارہ شناخت (Re-identification)۔ جہاں ممکن ہو گھڑی ہوئی مثالیں استعمال کریں اور کم سے کم ڈیٹا کا اصول (Data minimisation) اپنائیں۔