راستہ: پولیس اور عوامی تحفظ میں مصنوعی ذہانت 4 میں سے ماڈیول 2
چہرے کی شناخت اور حقوق
چہرے کی شناخت کی درستی کی حدود اور تعصب، رازداری پر اس کا اثر، اور اس کے لیے قانونی اختیار، نگرانی اور انسانی فیصلے کیوں ضروری ہیں۔
آخری نظرثانی: . نظرثانی کنندہ: Muhammad Asadullah.
یہ اردو خلاصہ ہے۔ مکمل ماڈیول انگریزی میں دستیاب ہے۔
یہ کیا کرتی ہے: چہرے کی شناخت کمپیوٹر وژن (Computer vision) کی ایک شکل ہے جو تصاویر کا موازنہ کر کے مشابہت کا اسکور دیتی ہے۔ ہجوم کی براہ راست اسکیننگ اُن بہت سے لوگوں کو متاثر کرتی ہے جن پر کوئی شک نہیں۔
درستی کی حدود: غلط مماثلت بھی ہوتی ہے اور درست شخص چھوٹ بھی جاتا ہے۔ کم روشنی، دھندلی تصویر، زاویہ، چہرہ ڈھکا ہونا اور عمر کا فرق اعتبار کم کرتے ہیں۔
تعصب (Bias): دوسرے ممالک میں آزادانہ جانچ میں یہ نظام کچھ گروہوں کے لیے کم درست پائے گئے ہیں۔ پوچھیں کہ جس آبادی پر استعمال ہو گا اُس پر کارکردگی کیسی ہے اور کس نے جانچا۔
رازداری اور قانونی اختیار: چہرہ ذاتی ڈیٹا (Personal data) ہے جو پاس ورڈ کی طرح بدلا نہیں جا سکتا۔ استعمال سے پہلے واضح ہو: قانونی بنیاد کیا ہے؟ کیا یہ ضروری اور متناسب ہے؟ تصاویر کس کی، کتنی دیر اور کس کی رسائی میں؟ کیا اثرات کا جائزہ (Impact assessment) ہوا؟ شک ہو تو قانونی مشیر سے پوچھیں۔
انسانی نگرانی (Human oversight): مماثلت ایک سراغ ہے، شناخت نہیں۔ تربیت یافتہ شخص ہر مماثلت کا جائزہ لے، صرف مماثلت پر گرفتاری نہ ہو، فیصلوں کا ریکارڈ رہے، آزادانہ نگرانی ہو، اور متاثرہ شخص شکایت اور دادرسی (Redress) حاصل کر سکے۔